سردار ذوالفقار دلہہ نے روزنا مہ نئی بات سے خصوصی بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اقتدار کے پیچھے نہیں بھاگتے
Posted on June 27, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : ایم پی اے سر دار ذوالفقا ر دلہہ نے روزنا مہ نئی بات سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اقتدار کے پیچھے نہیں بھاگتے بلکہ اقتداران کا تعاقب کرتا ہے دونوں کی شخصیت اور سیاست کامحور عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائدین اقتدارمیں ہوں یا اپوزیشن میں وہ دونوں صورتوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہی وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد میاں نوازشریف کی ابتدائی سنجیدہ اور دوررس اصلاحات پرپی ٹی آئی کے بعض غیر سنجیدہ عناصر کی تنقید شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
وزیراعظم میاں نوازشریف مادروطن کی سبھی جمہوری قوتوں کو متحد اور اپنے قومی ایجنڈے پرمتفق دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس مو قع پرایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 22 سردار ذوالفقار دلہہ کے ہمر اہ مسلم لیگ سیکر ٹریٹ کے انچارج ملک شفقت بڈھیال بھی موجود تھے۔
انہوںنے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے تمام آپشنز کو استعمال میں لایا جائے گا تا کہ کاروبار و معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئے بجٹ میں توانائی شعبے کیلئے 225 ارب روپے مختص کئے ہیں جس سے اس شعبے میں مثبت اثرات جلد ہی سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔