سردار گروپ کے ملک ممتاز حیدر رئیس اف تھوہا محرم خان نے کہا کہ بجٹ پہلے ہی عوام دوشمن تھا
Posted on June 27, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : سردار گروپ کے ملک ممتاز حیدر رئیس اف تھوہا محرم خان نے کہا کہ بجٹ پہلے ہی عوام دوشمن تھا سرردار گروپ کے ملک ممتاز حیدر رئیس اف تھوہا محرم خان نے کہا کہ بجٹ پہلے ہی عوام دوشمن تھا اْوپر سے موبائل صارفین کے سر پر مزید ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ انتہائی شرم ناک ہے۔ 100 روپے کی موبائل کارڈ پر پہلے ہی 15 روپے کرپٹ حکمرانوں کی عیاشیوں میں چلے جاتے تھے۔
اب اْس میں مزید 20 روپے کا اضافہ کرنے سے 100 کے کارڈ میں سے 35 روپے غریب عوام پر ظلم ہے۔ ملک ممتاز حیدر نے مزید کہا کہ ہم یہ ناانصافی عوام کے ساتھ نہیں ہونے دیں گے اور اگریہ ٹیکس زبر دستی لگا دیا گیا۔
تو پاکستان سر دار گر وپ ہر پلیٹ فارم پر شدید احتجاج کرے گی اور عوام کے ساتھ شانہ بے شانہ ہوگی۔ مہنگائی کا بوجھ صرف اور صرف غریب عوام پر ڈالنا جمہوریت کا حصہ نہیں بلکے جعلی مینڈیٹ کا غرور ہے۔