مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 2/7/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سردار ہارون اقبال سندھو انٹرنیشنل میڈیا فورم پنجاب کے سنیئر نائب صدر منتخب، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی طرف سے مبارکباد، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی سردار ہارون اقبال سندھو انٹر نیشنل میڈیا فورم پنجاب کا سنیئر نائب صدر منتخب کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل میڈیا فورم دنیا بھر کے صحافیوں کی نمائندہ جماعت ہے مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، انٹر نیشنل میڈیا فورم پنجاب کا سنیئر نائب صدر منتخب ہونے پر ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، صدر یونین آف جرنلسٹ محمد شاہد عمر، صدر الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن ارشد علی شامی، صدر پاکستان میڈیا کونسل مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دائود قصوری کے بھائی پر قاتلانہ حملے کی مذمت وملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں،پریس کلب مصطفی آباد ، پاکستان میڈیا کونسل،انٹر نیشنل میڈیا فورم دائود قصوری کے ساتھ ہے، محمد عمران سلفی، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)، یونین آف جرنلسٹ، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیا کونسل، انٹر نیشنل میڈیافورم کا مشترکہ اجلاس صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا،ا جلاس میں سنیئر صحافی ضلعی صدر پاکستان میڈیا کونسل دائود قصوری کے بھائی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ہم ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، ایس ایچ او الہ آباد نصراللہ بھٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے میرٹ پر ہمارے صحافی بھائی کا ساتھ دیا، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، ایس ایچ او الہ آباد نصراللہ بھٹی و مقدمہ کا تفتیشی آفسر ملزمان کی عبوری ضمانتیں کینسل کروا کر انہیں فوری گرفتار کریں اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، اجلاس میں شاہد عمر، ارشد علی شامی، چوہدری اصغر علی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، عمر حیات خاں ،چوہدری ہاشم علی،منیر احمد بھٹی ،رانا توقیر احمد،رانا عرفان احمد،سعید احمدبھٹی،بابا طارق مقبول،محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد،سردارہارون اقبال،نویداشرف انصاری ،ارشد علی جوئیہ،ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم ، حافظ طاہر اقبال ،قیصر عباس ،ڈاکٹر رحمت علی ،عبدالمنان سلفی ،محمد سعید ،محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری ،،عمر شاہین، سجاد جٹ، صابر علی،حاجی غلام قادر ،ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اور دائود قصوری سے اظہار یکجہتی کیا۔