اسلام آباد (پریس ریلیز) آج بانی آزادکشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی بارویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ برسی کی مرکزی تقریب جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے زیراہتمام کوٹ متے خان( مزار غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان) پر گیارہ بجے شروع ہوگی اور1بجے اختتامی دعاہوگی۔
تقریب سے سیاسی وسماجی قائدین خطاب کریںگے۔اسی طرح حسب روایت وفاقی دارالحکومت اسلام آبادشام پانچ بجے پریس کلب اسلام آبادمیںبانی آزادکشمیرغازی ملت سردارمحمدابراہیم خان کی بارویں برسی کی تقریب کاانعقادکیاجائے گا۔جس سے سیاسی،سماجی زعماء کرام خطاب کریں گے۔ان خیالات کااظہارجموں کشمیرپیپلزپارٹی مرکزی سیکرٹری رابطہ سردارنویدحیات نے جاری کردہ پریس ریلیزمیں کیا۔
پریس ریلیزمیں مزیدکہاگیاہے کہ جموں کشمیرپیپلزپارٹی کے زیراہتمام آزادکشمیرکے دیگراضلاع میں بھی برسی کی تقریبات ہوں گی اسی طرح پاکستان کے شہرکراچی،لاہور،کوئٹہ اوربیرون ملک میں بھی دعائیہ تقریبات منعقدہوں گی۔جموں کشمیرپیپلزپارٹی،جموں کشمیرپی ایس او،جموں کشمیرپی وائی سی کے جملہ عہدیداران کارکنان سے ان تقریبات میں شرکت کی اپیل ہے۔