راولاکوٹ (پ۔ر) 31 جولائی بروز جمعہ بانی آزاد کشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی بارویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ برسی کی مرکزی تقریب جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے زیراہتمام کوٹ متے خان میں گیارہ بجے شروع ہوگی اور1بجے اختتامی دعاہوگی۔اسی طرح 31 جولائی وفاقی دارالحکومت اسلام آبادشام پانچ بجے پریس کلب اسلام آبادمیں حسب روایت بانی آزادکشمیرغازی ملت سردارمحمدابراہیم خان کی بارویں برسی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
جس سے سیاسی،سماجی زعماء کرام خطاب کریں گے۔ان خیالات کااظہارجموں کشمیرپیپلزپارٹی مرکزی سیکرٹری رابطہ سردارنویدحیات نے جاری کردہ پریس ریلیزمیں کیا۔پریس ریلیزمیں مزیدکہاگیاہے کہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے زیراہتمام آزادکشمیرکے دیگراضلاع میں بھی برسی کی تقریبات ہوں گی اسی طرح پاکستان کے شہرکراچی،لاہور،کوئٹہ اوربیرون ملک میں بھی دعائیہ تقریبات منعقدہوں گی۔جموں کشمیر پیپلزپارٹی،جموں کشمیرپی ایس او،جموں کشمیرپی وائی سی کے جملہ عہدیداران کارکنان سے ان تقریبات میں شرکت کی اپیل ہے۔