برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر کونسل یورپ (ای یو) علی رضا سید نے کہنہ مشق کشمیری سیاستدان اور صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سردار خالد ابراہیم کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
برسلزسے جاری ہونے والے اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ سردارخالد ابراہیم نہ صرف ایک عظیم والد غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے فرزند تھے بلکہ وہ خود بھی ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔
مرحوم کی آزاد کشمیر کے لیے سیاسی خدمات ناقابل فرامو ش ہے۔ واضح رہے کہ سردار خالد ابراہیم برین ہیمبرج کی وجہ سے اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کئے گئے تھے جہاں آج علی الصبح دار فانی سے کوچ کرگئے۔
علی رضاسید نے سردارخالد ابراہیم اور ان کے خاندان کی سیاسی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین قراردیتے ہوئے کہاکہ ہم ان کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے۔