سردار خالد ابراہیم خان نے ممبر قانون ساز اسمبلی کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفرآباد ( پ۔ر) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان نے آج سپیکر چیمبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر میں ممبر قانون ساز اسمبلی کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپیکر چیمبر میں منعقد ہوئی۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالدابراہیم خان سے حلف لیا۔

اس موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی سر دار خالد ابراہیم خان کے حلف اُٹھانے کے بعد اسمبلی مکمل ہوگئی ہے اور قانون ساز اسمبلی کی عزت و قار میں سردارخالد ابراہیم کے حلف اُٹھانے سے اضافہ ہوا ہے۔

صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سردار خالد ابراہیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے اور نظا م کی بہتری انصاف اور میرٹ کی بالا دستی کے لیے اپنا بھر پور رول ادا کریں گے ۔حلف برداری کے تقریب کے اختتام پہ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کو حلف لینے پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے عہدیداران ، کارکنان آصف گیلانی ، سردار نوید حیات ، عبد النعیم خان،سردار سعید ،سردار سہیل یونس، بلا ل شکیل ایڈووکیٹ ، مرتضیٰ گیلانی ، سردار ریحان اشفاق و دیگر بھی موجود تھے۔