سردار محمود کا ڈی ایچ او ہسپتال میں ایمرجنسی کی سہولتیں دینے کیلئے احکامات جاری

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان نے اپنے حالیہ دورہ بھمبر کے دوران بھمبر یوتھ فورس کے مطالبے پر ڈی ایچ او ہسپتال میں ایمرجنسی کی سہولتیں دینے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چوہدری طارق محمود کو احکامات جاری کر دیے تفصیلات کیمطابق گزشتہ ہفتے ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان نے ضلع بھمبر کا تفصیلی دورہ کیا انکے دورہ کے موقع پر بھمبریوتھ فورس کے چیئرمین چوہدری محمد علی اختر ،سرپرست اعلیٰ چوہدری محمداکرم عرف پپو جٹ اور کمانڈر راجہ شوذب خان کی قیادت میں ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان سے ملاقات کی ۔

اس اہم مسلہ پر ڈی جی ہیلتھ کو بریفنگ دی کہ ڈسٹرکٹ اسپتال شہر کی ایک طرف اور شہر کی آبادی دوسری طرف ہے شہر سے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچنے تک بہت سے مریض راستے میں دم توڑ جاتے ہیں بھمبریوتھ فورس کے اس مطالبے پر ڈی جی صحت سردار محمود خان نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ 15روز کے اندر اندر بھمبر شہر کے قریب ڈی ایچ او آفس میں ایمرجنسی کی تمام سہولتیں دی جائیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر چوہدری طارق محمود نے احکامات ملتے ہی عملدرآمد شروع کر دیا۔