اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر نے انجینئر شوکت اللہ کا استعفیٰ منظور کر کے سردار مہتاب کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کی سمری کی منظوری دیدی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما سردار مہتاب احمد خان کو خیبر پختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کی تھی جبکہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان کا استعفیٰ بھی بھجوایا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر نے سردار مہتاب احمد خان کی گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی سمری کی منظوری دیدی جبکہ انجینئر شوکت اللہ خان کا بھی استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نئے گورنر سردار مہتاب احمد خان سمری کی منظوری کے بعد گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔