​سردار ناصر اور ملک وسیم پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ انجینئر افتخار چودھری

Congratulaions

Congratulaions

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کینٹ کے دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سردار نصر علی اور ملک وسیم کو مرکزی مجلس عاملہ کا رکن نامزد ہونے پر مبارک باد دی۔

انجینئر افتخار چودھری نے کہا سردار ناصر اور وسیم کی پارٹی کے لئے خدمات یاد رکھی جائیں گی انہوں نے اس وقت پارٹی کا ساتھ دیا جب تحریک انصاف ابتدائی مراحل میں تھی۔

انجینئر افتخار چودھری نے کہا نئے نامزد اراکین اسی جذبے اور لگن سے کام کریں تو ۲۰۱۸ کا الیکشن پی ٹی آئی کا ہو گا۔

اس موقع پر پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد میں موجود تھی بعد میں انجینئر افتخار چودھری سردار ناصر علی الیسا گجر افتخار علوی کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا​۔