احمد آباد (جیوڈیسک) سیاسی اور سماجی حلقوں نے سرکاری خزانے سے اس مجسمے پر اتنی بڑی رقم خرچ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک غریب ملک ہے، حکومت کا فرض ہے کہ سرکاری فنڈز عوام کی بہبود کیلئے خرچ کرے۔
ایک مجسمے پر اس قدر بڑی رقم لٹادینا غریب بھارتی عوام کے ساتھ ظلم ہے، یاد رہے کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی سردار پٹیل کے عقیدت مند ہیں، مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو اس وقت انہوں نے اپنے سیاسی پیر و مرشد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہ منصوبہ بنایا تھا جس پر اب موجودہ وزیر اعلیٰ عمل کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ سردار پٹیل ایک انتہا پسند رہنما تھے اور انہیں مسلمانوں کا شدید مخالف سمجھا جاتا تھا۔