سردار شیر علی خان نے محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی

Lahore

Lahore

لاہور : ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے پنجاب گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ڈپٹی سپیکر نے گورنرپنجاب کے اہم عہدہ پر فائض کئے جانے پر مبارک باد پیش کی ۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کے حوالے سے اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔ جس پر گورنر پنجاب نے جنوبی پنجاب سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے پنجاب اسمبلی اپنے چیمبرمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے کھلی کچہری میں راجن پور سے آئے لوگو ں کے مسائل سنے اور موقع پر مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اور محور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے۔

ہماری جماعت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے زیادہ عوام دوست، ترقی پسند اور دیانتدار و مخلص کوئی حکومت نہیں آئی۔انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ ہم نے پنجاب اسمبلی کے دروازے عوام کے لئے کھول دئے ہیں۔