سردار یار محمد رند سمیت 138 افراد قتل و دیگر مقدمات سے باعزت بری

Sardar Yar Mohammad Rand

Sardar Yar Mohammad Rand

سبی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خان ایم نواز خان بار کزئی نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند، ان کے بیٹے سابق ضلع ناظم اعلیٰ سردار خان رند سمیت 138 افراد کو قتل اور دیگر مقدمات سے باعزت بری کر دیا۔

فیصلے کے بعد یار محمد رند کے حامیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حق و سچ کی کامیابی ہوئی، مقدمات جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیوں کا حصہ تھے۔