فیصل آباد : سنی علماء بورڈ تحصیل کے سر پرست پیر مولانا حامد سرفراز قادری نے اٹک میں ہونے والی دہشتگردی کی المناک واردات میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ اورڈی ایس پی سمیت دس افراد کی کی شہادت پرشدید گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہدر اصل یہ بزدلانہ اور طالمانہ کاروائی ہے شہید خانزادہ دہشت گر دی کے خلاف صف اول میں کھڑے ہو کر لڑ رہے تھے۔
انشاء اللہ تعالیٰ ملک میں امن وامان ضرور قائم ہو گا پاک فوج اور سیکورٹی فورسزکی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دی جانیوالی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دہشت گر دی کے خاتمیاور امن قائم کرنے کی ہر منزل پر ہم اپنی پاک فوج اور حکومت کے اقدامات کے ساتھ ہیںانہوں نے کہا کہ ملک ہونے والی دہشتگردی وارداتوں میں ملک دشمن عناعر ملوث ہیں۔
دہشت گردی کی ہر کارروائی کی کڑیاں بھار ت اور امریکہ سے جا کر ملتی ہیں۔ دہشت گرد بیرونی امداد حاصل کرکے پاکستان کے امن کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں۔ اور افواج پاکستان اور حکومت کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہیں ،تاکہ پاکستان کو ایک ناکام ریاست قرار دیا جاسکے۔
مگر سازشی اور ملک دشمن عناصر اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگئے پاکستان کوختم کرنے والے خود ختم ہوجائے گئے۔