اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پر را سے فنڈز لینے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے اہم برطانوی گواہ سرفراز مرچنٹ اچانک اسلام آباد پہنچ گئے، ایف آئی اے حکام سے ملاقات بھی کی اور را فنڈنگ کیس کے شواہد پر بات چیت بھی کی۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے حوالے سے سرفراز مرچنٹ کے پیش کردہ بعض ثبوت مبہم اور غیر واضح تھے۔
مرچنٹ نے ایف آئی اے کو اپنے ثبوتوں اور بیان کے حوالے سے وضاحت دی۔ ایم کیو ایم کو را سے فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے باخبر حلقے سرفراز مرچنٹ کی ایف آئی اے حکام سے میٹنگ کو اہم قرار دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کیس میں جلد ہی بڑی ہیشرفت متوقع ہے۔