لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کو ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں ڈراپ کرنا سازش نہیں تھی۔
ورلڈ ٹی ٹوینٹی دو ہزار سولہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف کمبی نیشن آزمائے گئے۔ وقار یونس نے کہا کہ وہ ٹیم کا ہر فیصلہ تنہا نہیں کرتے ۔ غیر ملکی دورے پر ٹور سلیکشن کمیٹی ہوتی ہے جس میں کپتان کوچ اور مینجر شامل ہوتے ہیں اور تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد پاکستان ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور ان کے خیال میں شاہد آفریدی کے بعد وہ پاکستان کے اگلے ٹی ٹوینٹی کپتان ہیں۔ ذمہ داری نیک نیتی سے نبھا رہے ہیں منفی تنقید کی پرواہ نہیں ہے۔