زمبابوے (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دامادوں، بھانجوں اور بھتیجوں پر مبنی ٹیم پی سی بی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، زمبابوے جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو موقع دینا احمقانہ فیصلہ ہے۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے میں بھارت کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا کپتان تیار کرنا چاہیے تھا، عمران فرحت، فیصل اقبال اور یونس خان نے اب کونسے کمالات دکھانے ہیں، زمبابوے کا دورہ نوجوانوں کو آزمانے کا بہترین موقع تھا۔