سرفراز کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین بورڈ کا تھا، مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق، سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر بدستور وضاحتیں پیش کرنے میں مصروف ہیں۔

مصباح الحق کو دہری ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی ہی ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کو سری لنکا کی بی ٹیم کے ہاتھوں ٹوئنٹی 20 سیریز میں وائٹ واش شکست ہوگئی تھی جس کے بعد حیران کن طور پر سرفراز کو کپتانی سے فارغ کردیا گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں اس بارے میں سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ میرے پاس کپتان کو فارغ کرنے یا مقرر کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے، ایسا صرف کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہی کرسکتے ہیں، انھوں نے ہی حتمی فیصلہ کیا تھا، یہ درست ہے کہ اس حوالے سے ہماری رائے معلوم کی گئی تھی جوعوام کو بتانے کی نہیں ہے۔