سرگودھا : 16واں آل پاکستان سیاہ تیتر ٹورنامنٹ ، گلفام کے نام

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) ٹورنامنٹ کے لئے میلہ منڈی گراونڈ میں شدید گرمی کے باوجود شامیانے لگا کر تیتروں کی بستی بسائی گئی۔ دور دراز سے لائے جانے والے تیتروں کی بولیوں کے مقابلے ہوئے جس میں تیتروں کا شوق رکھنے والے افراد نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔

مقابلے میں رکھے گئے تیتروں کو ان کے مالکان زیادہ بولیاں بولنے کے لئے تیار کرنے کے واسطے بادام کھویا مکھن تل پستہ جیسی قیمتی اشیا کھلاتے دیکھے گئے۔ تیتروں کے اس مقابلے میں گلفام تیتر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔