سرگودھا : آرمی کی استعمال شدہ گولیوں کے خول سے بھرا ٹرک پکڑاگیا

Sargodha army trucks

Sargodha army trucks

 

سرگودھا(جیوڈیسک) سرگودھا میں پولیس نے آرمی کے استعمال شدہ گولیوں کے خول سے بھرا ٹرک پکڑ کر2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے سرگودھا لاہور روڈ پر ایک مشکوک ٹرک کی تلاشی لی تو یہ ٹرک آرمی کے استعمال شدہ گولیوں کے خالی خول سے بھراہو ا تھا۔

گولیوں کے یہ خالی خول لاہور سے اسلحہ ساز فیکٹری واہ کینٹ پہنچائے جارہے تھے مگر ملی بھگت سے اسے سرگودھا کی مارکیٹ میں فروخت کے لئے لایا گیا۔ برآمد ہونے والے خول میں جی تھری رائفل کے خالی خول بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اس سے پہلے بھی گولیوں کے خالی خول مارکیٹ میں فروخت کرچکے ہیں جن کا وزن تقریبا 15 ٹن بتایا جاتا ہے۔