سرگودھا: بیٹی کی پیدائش، سسرالیوں نے عامل سے بہو پر تشدد کرا دیا

Sargodha

Sargodha

سرگودھا میں دوسری بیٹی کی پیدائش پرسسرالیوں نے خاتون کو جن نکالنے کے بہانے عاملوں کے حوالے کر دیا،عامل نو دن تک تشدد کرتے رہے۔ ظفر کالونی کی ثوبیہ کی شادی چار سال قبل کامران سے ہوئی۔ ثوبیہ نے دوسری بیٹی کو جنم دیاتو سسرالیوں نے غصے سے آگ بگولہ ہو کر اسے کمرے میں بند کر دیا اور سائے کا علاج کرانے کیلئے چار عامل بلا لئے۔

علاج کے بہانے عامل نو دن تک ثوبیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے جس سے اس کے دماغ کی رگ پھٹ گئی۔ حالت غیر ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا جس کے بعد خاتون کو لاہور شفٹ کر دیا گیا۔