سرگودھا میں جوتے چور کی شہریوں کے ہاتھوں خوب پٹائی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں شہریوں نے جوتے چور پر اپنے خوب ہاتھ صاف کیے، چور نے رو رو کر معافی مانگی اور نو دو گیارہ ہوگیا، چور اگر رنگے ہاتھوں چوری کرتا ہوا پکڑا جائے تو پھر اس کی خیر نہیں ہوتی، سرگودھا میں ایک چور مسجد میں جوتے چوری کر رہا تھا، بس پھر کیا تھا شہریوں نے اس کو پکڑا اور دھنائی کر ڈالی اورمرغا بھی بنایا۔

چور نے ہاتھ جوڑ کر اہل علاقہ سے معافی مانگی اور آئندہ چوری نہ کرنے کا وعدہ کیا۔ لوگوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی چور کی بات پر یقین کر کے اس کو چھوڑ دیا۔ کچھ ایسا ہی واقعہ دو روز قبل ملتان میں بھی پیش آیا تھا وہاں بھی مسٹر چور مسجد میں پانی کی موٹر اور نلکے چراتے ہوئے شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا تھا وہاں بھی چور کو مرغا بنا کر خوب درگت بنائی گئی تھی۔