سرگودھا: کار بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، ایک شخص ہلاک ، 4 زخمی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں تیزرفتار کار بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے کابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 18 سالہ نوجوان مبین جاں بحق۔

جبکہ اس کے دیگر ساتھی 17 سالہ حسن 16 سالہ عبداللہ 18 سالہ اعتزاز احمد اور 16 سالہ عدیل شیدید زخمی ہیں۔ 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔