سرگودھا: 5 سالہ بچے کو اغوا کرنیوالا پولیس اہلکار سمیت 5 رکنی گروہ گرفتار

Sirgodha

Sirgodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں پولیس نے وکیل کے بیٹے کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار سمیت 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تاوان کی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا

سرگودھا میں ڈی پی او نے بتایا کہ 30 اکتوبر کو وکیل طلعت رفیق کے پانچ سالہ بیٹے کو پولیس کانسٹیبل عزیز الرحمن، پولیس رضا کار محمد اقبال کلیرہ، محمد قاسم، محمد راشد اور منصب کو اغوا کر لیا تھا۔

پولیس نے 5 سالہ بچے کو برآمد کر کے تاوان کی صورت میں لی گئی رقم 7 لاکھ 40 ہزار، ایک رائفل 30 بور، 2 پسٹل، واردات میں استعمال ہو نے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا ہے۔ اسی بنا پر سی آئی اے سٹاف کے انچارج سمیت 20 اہلکاروں کو معطل کر د یا گیا۔