سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا کی سیشن عدالت نےسات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردینے والے مجرم کو 25سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق جولائی 2013 میں سرگودھا کے قصبہ دھریمہ میں خاندانی دشمنی کی بناء مجرم قمر عباس نے اپنے مخالف کی 7سالہ بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھاجس کے بعد تھانہ جھال چکیاں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ در ج کرکے مقدمے کا چالان سیشن عدالت کو بھجوایا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا محمد عبدالنا صر نے مجرم قمر عباس کو 25 سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بچی کے والدین کو بطور دیت ادا کرنے کا حکم سنادیا، سیشن عدالت کے فیصلے کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔