سرگودھا کی عدالت نے جیو کے خلاف درخواست خارج کردی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا کی عدالت نے جیو کے خلاف مقدمے کی درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں خارج کردی۔ سرگودھا میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہزادہ مسعودصادق کی عدالت نے جیو کے خلاف مقدمے کی درخواست کو پولیس رپورٹ کی روشنی میں خارج کردیا۔

سرگودھا کے نواحی گاوٴں کے رہائشی ظہیروڑائچ نے جیو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود صادق کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ جیو کے پروگرام اٹھو جاگو پاکستان میں اہل بیت اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی گئی جس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

جائے۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ واقعے کا مقدمہ پہلے ہی تھانا مارگلہ اسلام آباد میں درج کیا جاچکا ہے، ایک ہی واقعے کے بہت سارے مقدمے درج نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو مسترد کرتے ہوئے خارج کردیا۔