سرگودھا : عدالتی حکم پر 12 افراد بازیاب، جبری مشقت لی جاتی تھی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں اینٹوں کے بھٹے پر قید ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو عدالت کے حکم پر بازیاب کرا لیا گیا۔ بازیاب ہونے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ نواحی گاوں 95 شمالی میں عدالت کے حکم پر پولیس نے ایک بھٹے پر چھاپہ مار کر بدقسمت خاندان کے 12 افراد بازیاب کرائے ہیں جن میں 5 خواتین کے علاوہ 6 ماہ کا شیرخوار بچہ بھی شامل تھا۔

ان افراد سے نہ صرف زبردستی مشقت لی جاتی تھی بلکہ زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے بازیاب ہونے والے تمام افراد کو آزاد کر دینے کا حکم دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ بازیابی کے بعد آزاد کئے گئے تمام افراد کو قانونی تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔