سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مردہ خورملزمان کے مقدمہ کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔ملزمان کو میانوالی جیل مزید 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر واپس بھیج دیا گیا۔
خصوصی عدالت نے بھکر میں قبروں سے مردے نکال کر ان کا گوشت کھانے والے دو بھائیوں عارف اور فرمان کے مقدمے کی مختصر سماعت کی۔ دونوں بھائیوں کو سنٹر ل جیل میا نوالی سے سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔
ملزموں کے خلا ف عدالت میں پولیس کی طر ف سے چا لان پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں میانوالی جیل بھجوادیا۔ مقدمے کی مزید سماعت 28مئی کوہو گی۔