سرگودھا (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں مردہ خور دوسگے بھائیوں کے مقدمے کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ بھکر کے علاقے دریاخان میں مردہ خوری کے مقدمے میں گرفتار2 سگے بھائیوں کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
آج ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔ ذرائع کے مطابق 25 مئی کو ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔عدالت کے حکم پر ملزموں کو میانوالی جیل منتقل کردیا گیا۔