سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایک اور پھول دم توڑ گیا

Child

Child

سرگودھا (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں طبی سہولیات کی کمی اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد گزشتہ 4 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آج بھی 7 ماہ کا ایک بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد گزشتہ 4 روز میں انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھنے والے بچوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب نہ تو حکومت پنجاب اور نہ ہی اسپتال انتظامیہ بچوں کی ہلاکت کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں اور دونوں جانب سے اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر نبھانے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آکسیجن کی کمی کے باعث ڈی ایچ کیو اسپتال می 4 بچے سسک سسک پر جان کی بازی ہار گئے تھے۔