سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں چھ نومولود دم توڑ گئے

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال میں 6 نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے۔ لواحقین کے مطابق بچوں کی ہلاکتیں انکوبیٹر کی کمی کے باعث ہوئیں۔ اہسپتال میں 5 انکوبیٹرز ہیں جبکہ 60 بچے داخل تھے کہ گزشتہ رات دو گھنٹوں میں شہر کے پرائیویٹ ہسپتالوں سے مزید 22 بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچ گئے تو ہسپتال انتظامیہ نے بچہ وارڈ کا اضافی عملہ طلب کر لیا۔

مرنے والوں کی عمریں 2 سے 8 گھنٹہ تک تھی۔ خواتین کی زچگی کے لیے مختص واحد سرکاری ہسپتال گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سے نصف کلو میڑ کے فاصلے پر واقع ہے خواتین کے ہسپتال میں نرسری وارڈ ہی نہیں جس بنا پر خواتین کے ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقلی تک اکثر بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اقبال سمیع نے تین رکنی کمیٹی جس میں ڈاکٹر ارشد رﺅف، ڈاکٹر شاہد منظور، لیڈی ڈاکٹر ربیعہ ہاشم پر مشتعمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا میں بچوں کے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی۔