سرگودھا میں حلقہ پی پی 30 میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا، پولنگ جاری

Sargodha Election

Sargodha Election

سرگودھا (جیوڈیسک) حلقہ پی پی 30 میں ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا ہے جہاں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ سرگودھا میں حلقہ پی پی 30 میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا ہے جہاں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پولنگ اسٹیشنز پرپولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہیں جب کہ حلقے کے اطراف میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے راؤ ساجد اور(ن) لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر ظفر سندھو میدان میں ہیں۔ حلقہ میں کل 137 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں جہاں پر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جب کہ 137 میں سے 19 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے۔

حلقہ پی پی 30 میں ووٹرزکی کل تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 919 جس میں مرد ووٹرز 98 ہزار145 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 774 ہے۔

واضح رہے کہ حلقہ پی پی 30 کی نشست لیگی ایم پی اے چودھری طاہرسندھو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔