راولپنڈی (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ایم این اے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سرگودھا کے انتخابی نتائج جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔
بدھ کولال حویلی میں اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کے استقبال کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کو حوصلہ افزائی کیلیے پلاٹ کا تحفہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 حلقوں میں سے کسی بھی حلقے میں جعلی ووٹ ثابت ہوئے تو مڈٹرم الیکشن کی کال دے دوں گا، سرگودھا کے انتخابی نتائج جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔