سرگودھا (جیوڈیسک) خیام چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 مبینہ خود کش حملہ آور ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
سرگودھا کے خیام چوک پر آر پی او آفس کے قریب کھڑے 2 افراد کے درمیان جھگڑا ہوگیا، اسی دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقعہ پر ہی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو ہلاک ہونے والے دونوں افراد کے جسم سے خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد کے شواہد ملے جس پر پولیس نے دونوں لاشوں اور ان کے زیر استعمال گاڑی کو قبضے میں لےلیا جب کہ موقع پر موجود لوگوں نے واقعے سے کچھ ہی دیر قبل مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ موجود ایک اور شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں حملہ آور مقامی افراد نہیں لگتے اور بظاہر ان کا مقصد کسی دوسرے شہر میں دہشت گردی کی کارروائی نظر آتا ہے۔