فیصل آباد (جیوڈیسک) سرگودھا اور فیصل آباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لےلیاگیا ہے۔ سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں کے علاقوں میں پولیس نے مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے دستاویزات کے بغیر رہائش پذیر 12 افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا۔
کینٹ کے علاقہ میں بھی مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن جاری ہے اور پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔فیصل آباد میں صدر اور قریبی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،ان افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔