سرگودھا: فائرنگ سے تاجر کی ہلاکت ، اہل علاقہ کا احتجاج

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تاجرکی ہلاکت کے خلاف علاقے کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔ لاش تھانے کے باہر رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور خوشاب سرگودھا روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

سرگودھا کے نواحی قصبے حیدرآباد ٹاؤن سے ملحقہ بستی میں نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ سے مزید تین افراد بھی شدید زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے موقع پر نہ پہنچنے کے باعث علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ انہوں نے کاروبار بند کردیا اور لاش لیکر تھانہ جھال چکیاں کے باہر پہنچ گئے۔

مظاہرین نے خوشاب سرگودھا روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ سرگودھا کے نواحی علاقہ میں موجود قصبہ حیدر آباد ٹاؤن سے ملحقہ بستی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ تاجر عبدالحمید کو قتل کر دیا۔ نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ سے تین دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔

علاقہ کے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس موقع پر نہ پہنچ جس پر علاقہ کے مکین سراپا احتجا ج بن گئے۔ انہوں نے کاروبار ادارے بند کر دئے اور لاش لیکر تھانہ جھال چکیاں کے باہر پہنچ گئے۔

مظاہر ین نے لاش خوشاب سرگودھا روڈ پر رکھ احتجاج کرتے ہوئے سرگودھاخوشاب روڈ ٹریفک کے لئے معطل کر دی جس کے باعث راولپنڈی ، میانوالی ، بھکر ، خوشاب جانے والی ٹریفک بند ہوگئیں۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی گی۔ احتجاج کئی گھنٹے تک جاری رہا۔