سرگودھا : مضر صحت ادویات بنانے والی فیکٹری کا اسٹور سیل

Medicine

Medicine

سرگودھا (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹاسک فورس کی چیئرمین ڈاکٹر نادیہ عزیز نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مارا۔

چھاپے کو دوران ایک فیکٹری کا اسٹور سیل اور تین فیکٹریوں کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ انچاس ٹیل اور قینچی موڑ کے قریب دو نجی اسپتالوں سمیت پانچ میڈیکل اسٹوروں پر بھی چھاپے مارے گءے۔

اجازت نامہ نہ ہونے، زائد المیعاد اور ناٹ فارسیل ادویات برآمد ہونے پر تین میڈیکل اسٹور سیل جبکہ دو کا چالان کر دیا گیا۔