سرگودھا : چک 36، گھر میں آگ لگنے سے دو بچے جھلس کر جاں بحق

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں محنت کش کے گھر میں آگ لگ گئی، آگ میں جھلس کر دو بچے جاں بحق ہوگئے ، ایک بچہ بچ نکلنے میں کامیاب ، جاں بحق دونوں بچے محنت کش عمران کی پہلی بیوی سے تھے۔

پولیس نے بچوں کی نعشیں قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ۔ سرگودھا کے نواحی چک 36 جنوبی میں محنت کش عمران اپنی دوسری بیوی کے ہمراہ گھر سے باہر نکلا تو اس کے گھرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں ڈیڑھ سالہ شازیہ ، اڑھائی سالہ سفیان جل کر کوئلہ بن گئے جبکہ پانچ سالہ سجیل بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کڑانہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محنت کش عمران کی پہلی بیوی نجمہ بی بی کے بطن سے یہ تینوں بچے تھے جسے اس نے طلاق دے دی تھی اور نجمہ کی بھی تین روزقبل موت ہوچکی ہے۔

عمران نے چھ ماہ قبل کبریٰ بی بی سے دوسری شادی کی تھی اور یہ حادثہ پیش آگیا۔