مٹھی اور سرگودھا کے ہسپتال میں بچوں کی اموات مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ ہے۔حلیم عادل شیخ

Karachi

Karachi

کراچی : مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تھر اور سرگودھا کے ہسپتال میں بچوں کی اموات مجرمانہ غفلت کا نیتجہ ہے، سرگودھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غیرمعیاری ادویات اور ناقص طبی سہولتوںکی وجہ سے ہفتے بھر میں درجنوں بچے موت کے منہ میں چلے گئے، جبکہ تھرسے منتخب ہونے والے نمائندوں کو ذاتی مفادات نے بے حس کر رکھا ہے، جبکہ تھر کے لوگوں کو بے یارومددگار چھوڑ کروزیراعظم نے ثابت کردیا کہ وہ پنجاب کے وزیر اعظم ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے تھر کی بھوک سے منہ پھیرنے کا مقصد واضح ہے کہ وفاق پیپلزپارٹی کو اس موقع پر تنہا چھوڑ کر سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

اس سلسلے میں پنجاب حکومت کواپنی گڈ گورننس کو بول بالا کرنے سے پہلے سرگودھا ہسپتال میں 26بچوں کی اموات کا جواب بھی دینا چاہیے ،افسوس کہ ملک میں قائم صوبائی اور وفاقی حکومت نے قوم کے مستقبل کے معماروں کو اسی طرح بھوکے پیاسے مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے، حکومت کے بے مقصد اجلاسوں اور بیرون ملک کے سفر پرجواخراجات آتے ہیں ان سے ہزاروں خاندانوں کی کفالت کی جاسکتی ہے ۔تھر میں اموات کی بڑی وجہ غربت اورصحت کی سہولتوں کا فقدان ہے ،ہر روز صبح اٹھ کر اخبارات اور نیوزچینلوں پرمعصوم بچوں کی اموات کی خبریں دیکھنے کو ملتی ہے ،سمجھ میں نہیں آتا کہ حکومت کہاں ہے اور وہ کس چیز کا انتظار کررہی ہے ،تھر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تھر میں جتناکام ہم نے کیا ہے وہ کسی نے نہیں کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں PRFکے مرکزی کیمپ میں پاکستان ریلیف فائونڈیشن کے عہدیداروں سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ غربت اور مفلسی سے مجبور ہوکر تھر پار کی ایک بڑی آبادی اس وقت کراچی ،حیدرآباد اوردیگر شہر میں آچکی ہے یہ لوگ بے گھر ہیں اور روزگار اورخوراک سے محروم ہیں۔

اس موقع پریوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین رضوان جعفر،ناصرزیدی ،طلحہ انور،علی رضاخان ،فرازلیاقت ،مونیکا جعفری ،مہوش نثار جبکہ PRFکے عہدیداران ،کیپٹن ندیم ،مہران ملک ،جان شیر جونیجو، ڈاکٹر نوسومرو،عامر پٹھان ،فیصل لغاری جاوید اعوان ،رامیش کمار،صدام کمبر،سلیم لاکھو،عمارہ اخلاق،ماہ گل غفور،فائزہ لغاری اور دیگر بھی موجود تھے۔PRFکے عہدیدارن نے تھر میں مزید بہتر انداز میں کام کرنے کے لیے اپنی تجاویز کو پیش کیا۔جس پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ PRFکی ٹیم جس انداز میں تھر کے اندرکام کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے جس کے لیے اجلاس میں موجودتمام لوگ ہی مبارکباد کے مستحق ہیں۔