سرگودھا اسپتال میں7 نومولود انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ کا نوٹس

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال میں 7 نومولود انتقال کر گئے ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق انتقال کر جانے والے بچوں کی عمریں 48 گھنٹے سے بھی کم ہے جبکہ تمام بچوں کا انتقال گزشتہ رات ہوا۔

والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچوں کو حالت نازک ہونے کے با وجود انہیں اکسیجن نہ دی جا سکی۔ تاہم ایم ایس ڈاکٹر اقبال سمیع کا کہنا ہے۔

کہ اسپتال لائے گئے بچوں کی حالت پہلے ہی تشویشناک تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا میں بچوں کےانتقال کی خبر کا نوٹس لیتے ہو ئے ذمےداروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور سیکریٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔