سرگودھا کا درزی سی آ ئی اے کا جعلی انسپکٹر بن گیا

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا کا درز ی سی آ ئی اے کا جعلی انسپکٹر بن گیا۔ مسجد کے خطیب کو لوٹتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ سٹی پولیس سرگودھا کے مطابق گرفتار ملزم نعیم اختر سرگودھا کے نواحی گاوں 103 شمالی کا رہائشی ہے۔ جو درزی ہے۔

مگر کام نہ چلنے کے باعث اس نے خود کو انسپکٹر ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا تھا۔ ملزم مقام حیات مسجد کے خطیب مولوی عاشق حسین کو ان کے کوائف جمع کرنے کے بہانے ہراساں کر کے لوٹنے کی کو شش کر رہا تھا کہ نمازیوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔