سرگودھا میں نامعلوم افراد نے زمیندار کے ڈیرے پر فائرنگ کر کے 7 محنت کشوں کو قتل کر دیا۔ لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور سرگودھا لاہور روڈ بلاک کر دی۔ بھاگٹانوالہ کے نواحی گاں میں واقع ڈیرہ ساہیاں پر ملازمین کام کر رہے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔
لواحقین نے پہلے پوسٹ مارٹم کے موقع پر اسپتال میں احتجاج کیا اور بعد میں لاشیں سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ٹائر جلا کر لاہور سرگودھا روڈ بلاک کر دی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان 5 گھنٹے بعد مذاکرات کامیاب ہوئے اور لاشیں اٹھا کر احتجاج ختم کر دیا گیا۔