سرگودھا میں شادی سے انکار پرنوجوان کی لڑکی کوقتل کرنے کے بعد خودکشی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) 124 شمالی میں نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

سرگودھا کے نواحی گاؤں 124 شمالی کا رہائشی 25 سالہ محمد احسان 26 سالہ حلیمہ بی بی سے محبت کرتا تھا تاہم اس کی جانب سے شادی سے انکارکے بعد احسان طیش میں آگیا اوراس نے پہلے حلیمہ کو اس کے گھر میں گھس کرفائرنگ کرکے قتل کیا اس کے بعد کود بھی اسی پستول سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کردونوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا منتقل کردی جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔