سرگودھا دوسری بیٹی کی پیدائش، خاتون پر نو دن تک تشدد
Posted on August 29, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
سرگودھا: سرگودھا میں دوسری بیٹی کی پیدائش پرسسرالیوں نے خاتون کو جن نکالنے کے بہانے عاملوں کے حوالے کر دیا، عامل نو دن تک تشدد کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق ظفر کالونی کی ثوبیہ کی شادی چار سال قبل کامران سے ہوئی ثوبیہ نے دوسری بیٹی کو جنم دیاتو سسرالیوں نے غصے سے آگ بگولہ ہو کر اسے کمرے میں بند کر دیا اور سائے کا علاج کرانے کیلئے چار عامل بلا لئے۔
علاج کے بہانے عامل نو دن تک ثوبیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے جس سے اس کے دماغ کی رگ پھٹ گئی۔ حالت غیر ہونے پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا جس کے بعد خاتون کو لاہور شفٹ کر دیا گیا۔