سرگودھا میں پاک فضائیہ کے ڈرون کی کریش لینڈنگ

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا کے نواحی گاؤں میں پاک فضائیہ کے ڈرون نے کریش لینڈنگ کی ۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

صدر پولیس کے مطابق حادثہ سرگودھا کے نواحی گاؤں 96 شمالی کے قریب ہوا۔ پولیس اور پاک فضائیہ کے اہل کاروں نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون نے کریش لینڈنگ کی اور اسے معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے