سرگودھا : 2 افراد گرفتار ، 6 ہزار شراب کی بوتلیں برآمد

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں پولیس نے خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کر کے 6 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

کینٹ پولیس نے ناکہ بند ی کے دوران ایک چنگ چی رکشے کی تلا شی لی تو رکشے سے کارٹن برآمد ہوئے جن میں شراب کی بوتلیں تھیں۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر گلشن صدیق کے علاقے میں چھاپہ مار کر6 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں اور سینکڑوں لیٹر کچی شراب برآمد کرلی۔ اور خاتون سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 3فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔