سرگودھا میں جائیداد کیلئے چھوٹے کے ہاتھوں بڑا بھائی اور کزن جاں بحق، باپ سمیت 5 افراد زخمی

Firing

Firing

سرگودھا (جیوڈیسک) شاہ پور صد رمیں جائداد کے لئے چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑے بھائی اور کزن کو جاں بحق جب کہ باپ سمیت 5 افراد کو زخمی کر دیا۔

سرگودھا کے نواحی شہرشاہ پورکے رہائشی محمد ریاض اپنے والد اور کزن کے ہمراہ سیشن کورٹ میں مقدمے کی پیشی کے لئے جارہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ریاض اور اس کا ایک کزن موقع پرہی جاں بحق جب کہ ریاض کے باپ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شاہ پور صدر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جائداد کے تنازع کا شاخسانہ ہے، فائرنگ کرنے والوں میں ریاض کا چھوٹا بھائی بھی شامل ہے، واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔