سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں چار ڈاکوں نے بینک گارڈ کو باندھ کر چھ کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا۔ واردات چک نمبر ایک سو چار جنوبی میں واقع بینک برانچ میں ہوئی۔ مسلح افراد نے رات کے وقت بینک میں داخل ہوتے ہی گارڈ کو رسیوں سے جکڑ دیا اور سیکورٹی نظام غیر فعال کر دیا۔
لاکرز کے تالے توڑ کر چھ کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔