سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
کچہری بازار کے قریب واقع بنک میں چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ کر تھیلوں میں ڈال لیے، جس پر سیکورٹی گارڈز نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی محمد ریاض سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو سیل کر دیا ہے، جبکہ ضلع بھر کی ناکہ بندی کرا دی گئی ہے۔