سرگودھا: حساس اداروں کی کارروائی تین دہشت گرد گرفتار

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد سرگودھا میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ القاعدہ پاکستان کا سربراہ یعقوب اعوان ، وزیرستان کا کمانڈر سمیع اللہ اور ان کا ساتھی مختار اعوان سرگودھا کے نواح میں روپوش ہیں جس پر حساس اداروں نے سرگودھا کے نواحی علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔